کراچی(نمائندہ خصوصی)مسلسل کئی روز سے اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 514 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 1845 ڈالر ہوگئی ہے۔گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا تھا ۔