• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے 22 فیصد سستی ایل این جی خرید کر سب کو حیران کردیا

Jan 24, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت پٹرولیم نے فروری کے مہینے کیلئے 22 فیصد کم قیمت پر لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) خرید لی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی کمپنی نے فوری ٹینڈر کے ذریعے فروری کے مہینے کیلئے انتہائی کم قیمت پر ایک اور ایل این جی کارگو بک کیا ہے۔ اس کی قیمت اُس بِڈر سے تقریباً 22 فیصد کم ہے جس نے اس سے پہلے اسی کارگو کیلئے بولی واپس لے لی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بحث بھی ختم ہوگئی ہے کہ اگر جلدی بکنگ کی جاتی تو قیمت کم ملتی کیونکہ ایل این جی کارگو پہلے حاصل کرنے پر سستا نہیں ملتا بلکہ رسد اور طلب کی بنیاد پر اس کی قیمت طے ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جو ٹینڈر کیا گیا تھا اس کی ڈلیوری 49 دنوں میں جبکہ موجودہ کارگو کی ڈلیوری 35 روز میں میں ہوگی۔