شاہین جاوید ۔۔ ریاض سعودی عرب
سعودی عرب کاروباری افراد کے لئے ایک اہم ترین ملک ہے اور پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ یہاں
اشیاء کو فروغ دیں اس سے پاکستان کے ریونیو میں مزید بہتری آئے گی۔ یہ بات ریاض کی معروف کاروباری شخصیت ایاز علی نے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ریاض کے فوڈ کارنر میں صحافیوں کے اعزاز میں معروف کاروباری شخصیت ایاز علی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں صحافیوں کے کردار کو بھر پور انداز سے سراہا گیا ۔
عشائیے سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز علی نے صحافیوں کی خدمات کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے خوب سراہا اور کہا کہ صحافیوں نے پاک سعودی تعلقات کے مثبت فروغ سمیت پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور کمیونٹی کی تقریبات کو عمدہ انداز سے کوریج دی جس کے لیے یہ داد کے مستحق ہیں۔۔
ایاز علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھی دیار غیر میں اپنی مختلف کاروباری سرگرمیوں کے تحت ملک کا نام روشن کیا ہے اور یہی وہ مثبت طرز عمل ہے جس سے پاکستانی کمیونٹی دنیا بھر میں بہتر انداز کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہے سعودی عرب کاروباری افراد کے لئے ایک اہم ترین ملک ہے اور پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ یہاں میڈن پاکستانی اشیاء کو فروغ دیں اور پاکستانی کھابوں اور مصنوعات کو استعمال کریں اس سے پاکستان کے ریونیو میں مزید بہتری آئے گی۔
عشائیے سے صحافیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ بھی صحافی برادری کمیونٹی کے لیے متحرک اور فعال کردار ادا کرتی رہی گی۔