کراچی (نمائندہ خصوصی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان نے جگہ بنائے رکھی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 19 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 99 پیسے پر آ گیاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج کاروبار میں مندی دیکھنے میں آتی رہی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 46 ہزار 933 پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 47 ہزار 339 پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری کا سفر یونہی جاری نہ رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دی ۔
تیزی کے بعد کاروبار میں گراوٹ دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 46 ہزار 746 پوائنٹس پر گر گیا تاہم کچھ ہی دیر میں بحالی کا سفر شروع ہو الیکن اس وقت تک 27 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 905 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔