بارسلونا(نمائندہ خصوصی)کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شہروں کی جانچ کرنے والے ادارےبی سی ڈبلیو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بارسلونا شہر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
گزشتہ سال نمبر ون پر رہنے والے شہرنیویارک نے رواں سال بھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔لندن اور لاس اینجلس بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں سپین کے دارلخلافہ میڈرڈ کو دسویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ہرسال کھیلوں کی سرگرمیوں میں خراب کارکردگی دکھانے والے شہروں کو فہرست سے نکال کر ان کی جگہ تین نئے شہر فہرست میں شامل کئے جاتے ہیں۔ اس سال برمنگھم، جدہ، اور ابوظہبی کو ایڈیشن میں شامل کرلیاگیاہے۔بی سی ڈبلیو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے 50 شہروں کا جائزہ لیتی ہے ،گزشتہ سال کورونا وباکے باعث کھیلوں کے متعدد ایونٹس منسوخ کر دئیے گئے تھے۔
کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے بارسلوناشہر نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی
