• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہید بیٹے کی میت حوالےکرنے کے مطالبے پر بھارتی فورسز نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Feb 9, 2021

سرینگر(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان بیٹے کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشتاق احمد وانی اور ان کے دو بھائیوں سمیت چھ افراد پر غیرقانونی سرگرمیوں کے الزام پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔قابض بھارتی افواج نے مشتاق کے 16سالہ بیٹے اطہر مشتاق اور دیگر دو نوجوانوں کو 30دسمبر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔شہید نوجوانوں کو بعد ازاں دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیا گیا تھا۔