کوریا (نمائندہ خصوصی) گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں صحت مند خوراک کی طلب میں اضافے کے دوران جنوبی کوریا کی روایتی ڈش کم چی (KIMCHI) کی برآمدات تاریخی بلندی پرپہنچ گئیں۔
کوریا کسٹم سروس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں ‘کم چی’ کی بیرون ملک ترسیل 145 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 37.6 فیصد زیادہ ہے۔’کم چی’ سب سے زیادہ درآمد کرنے والے ممالک میں جاپان، امریکہ اور ہانگ کانگ ہیں ۔ ان ممالک کے علاوہ کم چی 80 مختلف ممالک و مقامات پر پہنچائی گئی۔کورین ڈش مشرق وسطی اور بحر الکاہل کے جزائر میں بھی برآمد کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ کوریا کی مشہور ڈش کم چی بند گوبھی سے تیار ہوتی ہے اور اس میں کچھ روایتی مصالحہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں۔
کوریا کے روایتی کھانے کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ
