• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالمی دباؤ ،سعودی عرب نے 3 مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی،یہ مجرم کون ہیں؟آپ بھی جانیں

Feb 10, 2021

ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے عالمی دباؤ پر تین نابالغ مجرموں کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 10 قید کی سزا میں بدل دیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق تینوں نوجوانوں کو آٹھ سال قبل حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔تاہم اب انسانی حقوق کے انڈیکس میں بہتری کے لیےانکی سزائے موت کو کالعدم قرار دے کر قید میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علی النمر، داؤد ال مرحون اور عبد اللہ کی سزا ئے موت کو 10 سال قید میں تبدیل کردیا گیا۔