• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز، الزام ثابت ہونے پر تاحیات نااہل ہوجائیں گے

Feb 10, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مواخذے کی کارروائی آج (منگل ) سے سینیٹ میں شروع ہورہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں دوسرے مواخذے کی کارروائی ہورہی ہے۔ اگر الزام ثابت ہو گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر نہیں بن سکیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی سینیٹ میں چلائی جائے گی جس میں اراکین فیصلہ کریں گے کہ کہ ٹرمپ پر حامیوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ثابت ہوتاہے یا نہیں۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ ایک سابق صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی ان کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کی جارہی ہے۔

ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جن کا نامناسب رویئے پر دوسری بار مواخذہ کیا جارہا ہے۔ پہلے مواخذے میں ٹرمپ پر الزام تھا کہ انھوں نے یوکرین میں اپنے ہم منصب سےجوبائیڈن کے بیٹے جو وہاں انرجی کمپنی میں ملازم رہ چکے تھے ان کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ گذشتہ ماہ ٹرمپ کا مواخذہ نامناسب رویے کی بنا پر دوسری مرتبہ کانگریس نے منظور کیا تھا ۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ اور کچھ رپبلکن اراکین نے اکثریتی ووٹ کے ساتھ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل میں ہونے والے تشدد کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسایا تھا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے مواخذے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دےد یا۔