• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیپٹل پر حملہ، ٹرمپ کے وکلا بھی میدان میں آگئے

Feb 10, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے مواخذے کو سیاسی تھیڑ کہہ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹل پر حملے کی ذمہ داری ٹرمپ پر عائد کرنا غیر آئینی ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مواخذے سے متعلق منیجرز نے ٹرمپ کے وکلا کی دلیل ناقابل اطمینان قرار دے دی، سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف کیس مسترد کرنے کا مطالبہ رد کردیا گیا۔مواخذہ کی تاریخ اور طریقہ کار سے متعلق دونوں جماعتوں کی مشترکہ قرارداد لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل پر حملہ کر دیا تھا۔