• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یواے ای کے وزیر خارجہ کو تبدیل کردیا گیا

Feb 11, 2021

ابو ظہبی(نمائندہ خصوصی )متحدہ عرب امارات(یو اے ای )کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو تبدیل کر کے ان کی جگہ دو نئے وزرائے مملکت برائے خارجہ امور تعینات کردئیے گئے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے وزرائے مملکت میں شاہین المرر اور شیخ شخبوط ‏بن نہیان بن مبارک آل نہیان شامل ہیں۔نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ‏اماراتی دفتر خارجہ میں اپنے برادر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو سبکدوش کر کے انہیں صدر کا سفارتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔