واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے میانمار میں بغاوت کر کے اقتدار پر قابض ہونے والی فوجی قیادت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے میانمار کی فوجی قیادت پر پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ۔ نئے حکمنامے کے مطابق باغی فوجیوں کے خاندان، کاروباری مفادات پر پابندیاں عائد ہوں گی۔
واضح رہے کہ یکم فروری کی صبح میانمار کی فوج نے ملک کے صدر یوون منٹ اور برسر اقتدار جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کر کے ملک کا کنٹرول سنبھالا ہے۔
میانمار میں مارشل لاء، امریکہ نے فوجی قیادت پر پابندیاں عائد کردیں
