• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کور یا میں ایک ہی دن میں نئے کورونا وائرس کے 344کیسز سامنے آگئے

Feb 16, 2021

سیول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا میں آج نئے کورونا وائرس کے 344کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 323 مقامی طور پر سیول اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے منتقل ہوئے۔پیر کو پولیس نے دیجون شہر میں موجود ایک انٹرنیشنل مشنری چرچ کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارا اور سماجی فاصلے کے احتیاطی احکامات کی خلاف ورزیوں پر ہارڈ ڈرائیوز اور دستاویزات ضبط کر لیں۔ اس مشنری گروپ سے وابستہ چار سو افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں ۔جنوبی کوریا نے دسمبر کے بعد سے برطانیہ ، جنوبی افریقہ اور برازیل سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے 94 کیس ریکارڈ کئے ہیں۔جنوبی کوریا میں کورونا کیسز کی کل تعداد 83ہزار 868ہو گئی ہے اور پیر کو پانچ مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعدادایک ہزار 527 ہوگئی ہے۔