• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10اموات

Feb 16, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10افراد کی جان چلی گئی جبکہ ایک ہزار 225نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔آسٹریا میں اب تک چار لاکھ 34ہزار712کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے آٹھ ہزار221افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ چار لاکھ 12ہزار 457افراد صحت یاب ہو گئے ۔ابھی کورونا وائرس کے ایک ہزار 338مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 258انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں ۔