• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کے پہلے خود ساختہ جنگی جہاز کے کمپیوٹر ز سے پرزے چوری ہو گئے

Sep 19, 2019

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں بھارت کے پہلے خود ساختہ جنگی جہاز ”وکرانت“ کے کمپیوٹرز سے پرزے چوری کردئیے گئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سب سے زیادہ محفوظ مقامات میں شمار کیا جانے والے کوچی شپ یارڈ سے بھارت کے پہلے جنگی جہاز ”وکرانت“ کے چار سب سے اہم کمپیوٹرز کے الیکٹرانک پارٹس چوری ہوگئے ہیں۔