• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد

Feb 19, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ :..پشاورکیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں خطرناک نشہ آئس سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 1540 گرام آئس، 4 کلوگرام چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے میں ملوث مزید 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے. جاری کریک ڈاون کے دوران ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تمبوانو موڑ کے قریب ملزم شہزاد اکبر ولد محمد اکبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی 610 گرام آئس برآمد کرلی ۔ ڈی ایس پی کینٹ عنایت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان نے پٹڑی پل نزد غربی موڑ میں کاروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش عبید ولد ریاض اور حیات شاہ ولد حضرت شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500 گرام آئس، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ نے بہادر کلے میں منشیات فروش تنویر عرف تنویرے ولد جاوید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 210 گرام آئس، تھانہ سربند پولیس نے ملزمان عنایت ولد نور شاہ اور ہارون ولد درویش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس، تھانہ تاتارا پولیس نے ملزم حضرت گل ولد بختیار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 115 گرام آئس، تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے ملزمان امیر جان ولد اتمان خیل اور مکرم ولد جلیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس اور 1 عدد پستول، بھانہ ماڑی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس اور 1 عدد پستول، بڈھ بیر پولیس نے حفاظت اللہ ولد طور خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 70 گرام آئس اور تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم سلیم ،ظاہر گل اور تیمور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25 گرام آئس برآمد کرلی ہے.

کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 1540 گرام آئس، 4 کلوگرام چرس اور 2 عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔