• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حیدر آباد میں ناراض پراشوٹرکا اجلاس پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے

Feb 19, 2021

سکھر( رپورٽ۔امداد علي گل ڪلوڙ )پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علی خان تنیو ، فنانس سیکریٹری مٹھل خان بھٹی نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں ناراض پراشوٹرکا اجلاس پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے اگر کسی کو کوئی بھی شکایات ہیں تو وہ پارٹی پلٹ فارم کا استعمال کریں پیرا شوٹر میڈیا ٹرائل نہ کریں کیونکہ وہ خود پیراشوٹر کے زریعے آئے ہیں سینٹ امیدواروں کو ٹکٹ پارٹی کے چیئرمین عمران خان ، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمد قریشی ، چیف آرگنائیزر سیف اللہ خان نیازی سمیت بورڈ کے تمام ممبران نے منظوری کے بعد دی ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں ، جاری کردہ بیان میں مذکورہ رہنماﺅں نے مزید کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر پی ٹی آئی مخالف پارٹی کے ایجنڈو ں پر کام کر کے پارٹی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں مخالفین کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ہم ایسے عمل کی شدید الفا ظ میںمذمت کرتے ہیں ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے اور تمام کارکنان کو پارٹی کے فیصلوں کو قبول کرنا چاہئے انہوںنے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے پارٹی کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف پارٹی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر پارٹی کی ساکھ کو مزید نقصانات سے بچائیں ۔