(عمران خان خیبر پختون خواہ ) (پی ایس پی) اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پراورانچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹر حبیب خان کی قیادت میں ہنگوٹریفک وارڈن پولیس نےتحصیل ٹل میں کالےشیشےاورغیرنمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں اوران میں نصب پریشرہارنزاورموسیقی کےالات کےخلاف کریک ڈاؤن کےدوران درجنوں مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹادئیےاورمتعددمختلف گاڑیوں میں نصب غیرضروری پریشرہارنز اورموسیقی کےالات قبضےمیں لےلیےگئےہیں۔ڈی پی او ہنگواکرام اللہ خان کی نگرانی میں ٹریفک نظام کی فعالیت کےلئے کالےشیشےاورغیرنمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں’بلانمبراورنان رجسٹرڈموٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن تیزکردیاگیاہے۔ٹریفک انچارج انسپکٹرحبیب خان نےبتایا کہ ٹریفک وارڈن پولیس نےتحصیل ٹل میں مختلف جگہوں پرناکہ بندی کےدوران 30مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹادئیےاور40کےقریب نان رجسٹرڈاوربلانمبرموٹرسائیکلکوچھان بین کےلیےتھانہ میں بندکیاگیاہے۔اسی طرح15 مختلف گاڑیوں میں نصب شدہ موسیقی کےالات اورپریشرہارنزبھی ہٹاکرقبضےمیں لےلیےگئےہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جارہی ہےاورانہیں چلان بھی کیاجارہاہے۔انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹرحبیب خان نے واضح کیاہےکہ ہنگوٹریفک وارڈن پولیس ڈی پی اواکرام اللہ خان کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی فعالیت کےلیےبھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔ٹریفک قوانین پرعملدرامدہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔