• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں صحافیوں کی خدمات کے دل سے قدردان ہیں

Feb 21, 2021

(زاہد چوہدری)سہارا ویلفیئر فاﺅنڈیشن ،اوسلو، ناروے کے چیئرمین حافظ محمد اسلم حق نے لاہور پریس کلب کوماسک اور سینٹائزرکا تحفہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں صحافیوں کی خدمات کے دل سے قدردان ہیں اور ان کی تنظیم صحافیوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضرہے ۔ انھوںنے صحافی کالونی میں انٹرنیشنل معیارکافلٹرپلانٹ جلد نصب کرنے کابھی اعلان کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی ہماءمیر ، نفیس احمد قادری ، عمران شیخ ، محمد فاروق جوہری ،سید رضوان شمسی ، سینئرصحافی پرویز الطاف ، قمرزمان بھٹی ، خواجہ آفتاب سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر ارشد انصاری نے معززمہمان کی جانب سے پریس کلب کوماسک اور سینیٹائزر تحفہ دینے خصوصًا صحافی کالونی میں فلٹرپلانٹ نصب کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی نیکی اور صدقہ جاریہ ہے جس کے لئے میں پریس کلب کی گورننگ باڈی اور تمام صحافی کالونی کے رہائشیوںکی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔معززمہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے اور صحافیوں کے لئے گرانقدر خدمات پرکلب کی ایسوسی ایٹ ممبرشپ دینے کا اعلان بھی کیا۔