مانچسٹر(عارف چودھری)اوورسیز کمیشن پنجاب ضلح گجرات کے چئیرمن چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں سرمایہ کاری بارے بات چیت کی۔ چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مادر وطن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں ہم انکی بھرپور مدد کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب ضلح گجرات کے چئیرمن ہیں کمیونٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے مسائل میرے علم میں لائیں انہیں ضرور حل کریں گے۔ پاک سرزمین پارٹی بر طانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے کہا کہ جب سے چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ نے پاکستانی اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب ضلح گجرات کے چئیرمن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں بیرون ممالک بسنے والوں کے مسائل حل کروائیں ہیں اور مستقبل میں بھی حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہم انکے مشکور ہیں کہ انہوں ہمارے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ آئندہ بھی کریں گے۔ سماجی اور کاروباری شخصیت شفاقت علی کا کہنا تھا کہ ہم چوہدری عدیل ارشد کے مشکور ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔بزنس مین احمد گوندل کا کہنا تھا کہ چوہدری عدیل ارشد نے آج بھی ملاقات میں لوگوں کے مسائل کو موقع پر ہی پاکستان متعلقہ ارباب اختیار سے بات کر کے فی الفور حل کروانے کی تلقین کی ہم انکے بے حد مشکور ہیں ۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع دیسی کھانوں سے کی گئ