کویٹو(نمائندہ خصوصی)افریقی ملک ایکواڈور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو سپورٹس ایونٹ کی کوریج کی دوران لوٹ لیا گیا
نجی ٹی وی کے رپورٹر ڈیاگو نے واردات کی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی ہے جس کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر ایونٹ کی کوریج کے حوالے سے ’ بپر‘ ریکارڈ کروارہا ہوتا ہے کہ اس دوران ایک شخص ریوالور لیے نمودار ہوتا ہے جس نے سر پر کیپ اور منہ پر ماسک لیا ہوتا ہے وہ اسلحہ کے زور پر کیمرہ مین سے موبائل اور دیگر قیمتی اشیا کا مطالبہ کرتا ہے ،ملزم اس دوران رپورٹر کی طرف بڑھتا ہے اور اس کے مائیک پر زور سے ہاتھ مارتا ہے،جس کے بعد وہ کیمرہ مین کی قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتا ہے ۔