• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی کا قصہ خوانی بازار کا دورہ

Feb 23, 2021

لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) ایس ایس پی آپریشن پشاور یاسر آفریدی کا قصہ خوانی بازار کا دورہ

جس میں سٹی تاجران پشاور تنظیم اور ایس پی سٹی عتیق شاہ نے ایس ایس پی آپریشن پشاور یاسر آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں, پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوش آمدید کہا

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں میں گھل مل گئے تمام تاجروں نے یاسر آفریدی کو اپنے بازار میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا

بازار کے دورے میں منشیات اور آئس کے خلاف آگاہی مہم واک کیا اور بازار کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیئے

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن پشاور یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور کے شہریوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے اور ان شاء اللہ پاکستان اور خصوصاً پشاور میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے

بازار کے صدور میں صدر عبد اللہ صراف, صدر ظفر خٹک, مرکزی تنظیم تحفظ تاجران کے مرکزی ترجمان ہارون صافی اور دیگر تاجران نے ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی