عمران خان خیبر پختون خواہ :.خیبر پختونخوا کا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہلی ہسپتال ہے جہاں الحمدللہ 1200سے زائد ھیلتھ ورکرز کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن سے مستفید ہو چکے ہیں.
*ویکسینیشن کا یہ تمام عمل ہسپتال انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی، منصوبہ بندی، منظم طریقے سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے علاوہ ہسپتال کے طبی عملے کا ا نتظامیہ اور ویکسین پر اعتماد کا نتیجہ تھا.
*1200سےزائد ویکسینیشن کے گزرنے والے پروسیجر میں ڈاکٹرز، پروفیسرز، نرسیسز، منیجیریل سٹاف، پیرامیڈکس اور کلاس فور شامل ہیں.
*ہیلتھ ورکرز کا ویکسین پر اعتماد آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے. یہ ہی وجہ ہے کہ اب ویکسینیشن کا دوسرا فیز شروع ہو نے جا رہا ہے جس میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسین لگائی جائے گی.
*الحمدللہ ابھی تک 1200سے زائد ورکرز کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے اور اب تک کوئی بھی ری ایکشن کا کیس سامنے نہیں آیا. بفضل خدا یہ دوسرا فیز بھی با خیریت عبور ہو جائے گا.
*ہسپتال انتظامیہ نے ویکسین کے عمل سے گزرنے والے ہیلتھ ورکرز کی پر اعتماد ی کو سراہا اور مزید ویکسین کےعمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی