عمران خان خیبر پختون خواہ :.ارمر کالونی کے رہائشی فیض جمیل نے 23 فروری 2021 کو پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے اپنی موٹر کار صرافہ بازار کیساتھ کھڑی کی اور سودا سلف خریدنےچلا گیا۔ واپس آیا تو نامعلوم چور میری موٹر کار چوری کرکے لے گئے تھے۔
رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 151 مورخہ 23-02-2021 جرم 381A درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ASP کینٹ وقاص رفیق کی سربراہی میں SHO کینٹ ظفر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتار اور موٹر کار کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی اور ملحقہ علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کر دی۔مخبروں کا نیٹ ورک فعال کرکے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔
جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کی ۔ملزم حارث ولد عارف ساکن نوشہرہ کینٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔نشاندہی پر موٹر کار نمبری 723 /FCT برآمد
نوشہرہ کینٹ کی کامیاب کاروائی۔صرافہ بازار سے موٹرکار چوری کرنے والا کار لفٹر گرفتار۔سرقہ شدہ موٹر کار برآمد
