*عمران خان خیبر پختون خواہ سے
چارسدہ تھانہ پڑانگ کی حدود بابا صاحب مزار میں لنگری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برامد۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری۔*
تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ پولیس کو بابا صاحب مزار میں قتل کی اطلاع ملی، حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او منظور خان،ایس آئی جہانگیر خان بمع دیگر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی، موقع پر پولیس نے لنگر خانہ کے کمرہ میں جگہ بہ جگہ خون کے دھبے جبکہ کسی نامعلوم اجنبی کی جلی ہوئی نعش کا ڈھانچہ پایا، موقع پر موجود لوگوں کی شناخت پر معلوم ہوا کہ جھلس شدہ ڈھانچہ دوست محمد ولد شیرخان ساکن مایارمردان کا ہے۔ تھانہ پڑانگ میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان،ایڈیشنل ایس ایچ او منظور خان،ایس آئی جہانگیر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر روپوش ملزم کو گرفتار جبکہ اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ایک گھنٹہ میں اصل ملزم محمد نور خان ولد محمد ولی سکنہ ملاکنڈ درگئی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتارالہ قتل برامد کیاہے۔ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔