عمران خان خیبر پختون خواہ سے
چارسدہ کے تھانہ سٹی پولیس نے نوسرباز گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔جن کے قبضے ہزاروں روپے برامد کرلئے گئے۔گرفتار ملزمان کو تھانہ سٹی منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی ھدایت پر ایس ایس ایچ او تھانہ سٹی نور حیدر خان ،اتمانزئی چوکی انچارج اکرام خان اور دیگر پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔گرفتار ملزمان علی رضا ولد ریاض حسین، شہزاد ولد محمد حسین اور سجاد حسین ولد پرویز کا تعلق کراچی حال راولپنڈی سے ھے۔نوسرباز ملزمان بیرونی کرنسی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام کو لوٹ کر رپوچکر ہوجاتے ۔اور غریب لوگوں کو اپنی جمع پونجی سے محروم کرتے۔ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئ رقم بھی برامد ہوچکی ھے۔گرفتار ملزمان کو درجنوں زبان پر عبور حاصل بھی ھے۔۔تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ھے۔