عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور۔ تھانہ گلبہار کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نیاز محمد جبکہ سٹی پیٹرولنگ C-4 موبائل کے انچارچ شہید نوروزخان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہیدوں کو سلامی دی۔ پولیس افسران نے شہیدوں کے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہداء کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔
کے تابوتوں پر پھول چڑھائے اور شہداء کی مغفرت دیگر افسران کیسا تھ ساتھ شہیدوں کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔ یاد
اس موقع پر سی سی پی او پشاور عباس احسن اور دیگر افسران نے شہداء کے ورثا ء سے بات چیت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں نیاز محمد اور نوروز خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید نیازمحمد کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے اور عنقریب واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے انکو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔