تھانہ سٹی سرکل کی حدود میں 24 گھنٹے کے دوران دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والا ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیا ایس ایچ او ملک ارشد کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قربان شاہ روڈ کے قریب دو مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران پولیس کی وین جو معمول کی گشت پر تھی اس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی اس دوران نا معلوم ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈی پی او فیصل شہزاد بھی پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او فیصل شہزاد کے حکم پر سٹی پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس کی ابتدائ تحقیقات کے مطابق ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی سٹی ایریا میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک خطرناک ڈاکو اللہ دتہ ہلاک ہو گیا تھا