• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ خوراک کی گرانفروشی اور زائدالمیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف دورافتادہ علاقوں میں کریک ڈاون

Mar 6, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

محکمہ خوراک کی گرانفروشی اور زائدالمیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف دورافتادہ علاقوں میں کریک ڈاون،

صوبائی وزیر خوراک میاں خلیق الرحمان ،سیکرٹری خوراک فلائیٹ لیفٹینینٹ (ر) خوشحال خان، ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں راشنگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثار نے گرانفروشی اور زائد المیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ کے علاقے سے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک شکایات سیل کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ مزکورہ علاقے میں سرکاری نرخ سے تجاوز اور زائد المیعاد اشیاء فروخت ہورہے ہیں جس کا محکمہ خوراک انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوڈ راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی اور تسبیح اللہ نے ان کیخلاف کارروائی کی۔گرانفروشی کرنے اور زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر 13 افراد کیخلاف تھانہ خزانہ میں قانونی کارروائی کے لئے مراسلہ جمع کردی ہے۔
خصوصی ٹیم نے اٹے ڈیلروں کے دوکانوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر حکومتی سبسڈائزڈ اٹا کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈیلروں کو ہدایات جاری کی گئی کہ مقرر کردہ سرکاری نرخنامے پر ہی عوام الناس کو اٹا بیچے مقررہ نرخ سے تجاوز کرنے پر کوٹہ منسوخ کرکے مالکان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی