طلباء کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ جسمانی نشوونما بھی بہت ضروری ہیں’وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ’08مارچ2021)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے شعبہ انگریزی میں سپورٹس گالا کاافتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لیٹریچر احسان اللہ دانش ‘ڈاکٹر اعظم خان علی زئی’کوراڈینیٹر سٹی کیمپس ڈاکٹر شکیب ،چیف پراکٹر سمیع اللہ خان’انچار ج ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹیز ثناء خان سمیت اساتذہ اور طلباء کی بڑ ی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ طلباء کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ جسمانی نشوونما بھی بہت ضروری ہیں اور اس طرح کے سپورٹس گالا کا انعقادطلباء کو جسمانی طور پر بھی تندرست رکھتا ہے ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوںمیں حصہ لینے والے منشیات جیسی لعنت سے بھی دور رہتے ہیں ۔ڈائریکٹر شعبہ انگریزی احسان اللہ دانش نے کہا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد کروانے پر ہم وائس چانسلر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے طلباء کو تعلیم کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوںمیں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ احسان اللہ دانش نے مزید کہا کہ سپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹبال، والی بال،ہاکی سمیت تمام کھیلوں کا انعقاد ہو گا اور رنگا رنگ اختتامی تقریب 12مارچ2021کوہو گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے فٹبال کو ہٹ مار کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان
طلباء کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ جسمانی نشوونما بھی بہت ضروری ہیں’وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد
