گومل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ، ملازمین اور طلباء کو جو تحفظ ملا ہے وہ دیگر یونیورسٹیوں کیلئے ایک ماڈل ہے ‘پروفیسر ڈاکٹر تبسم ناصر
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ’08مارچ2021)گومل یونیورسٹی میںخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تبسم ناصر نے کی ۔ پروگرام کا انعقاد انچارج ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹز ثناء خان نے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر تبسم ناصر نے کہا کہ جس طرح گومل یونیورسٹی میں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس کا تمام کریڈیٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو جاتا ہے ۔ ڈاکٹر تبسم نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ، ملازمین اور طلباء کو جو تحفظ ملا ہے وہ دیگر یونیورسٹیوں کیلئے ایک ماڈل ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج ڈائریکٹوریٹ آف سوسائٹیز ثناء خان نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کی مثبت سوچ کا اثر ہے جو آج ہم سب یہاں موجودہیںاور اس وقت گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی زیادہ تر سربراہان خواتین ہیں جو پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کیلئے کسی مثال سے کم نہیں ۔پروگرام میں مختلف شعبہ جات کی خواتین سربراہان نے شرکت کی ۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان
گومل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ، ملازمین اور طلباء کو جو تحفظ ملا ہے وہ دیگر یونیورسٹیوں کیلئے ایک ماڈل ہے ‘پروفیسر ڈاکٹر تبسم ناصر
