دادو خاندانی زمین کے تنازعے پر بھنڈ برادری کے چچازاد بھائیوں کے درمیان نمودار ہونے والے معاملے پر مسلم لیگ ن ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری مقدس بھنڈ پر ہونے والی فائرنگ پر مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر آعظم خان لوہانی، ضلع صدر آصف راجپر، مقدس بھنڈ اور دیگر مسلم ليگ (ن) کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے دادو پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کی جس میں ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری مقدس بھنڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ زمین کے تنازعے کو جواز بنا کر میرے چچازاد بھائی ذولفقار بھنڈ اور اس کے بھائی مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے متعدد بار سیدھی فائرنگ کرکہ مجھ پر قاتلانہ حملے کیئے ہیں جس میں معجزانہ طور پر بچ گیا ہوں اور ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود مقامی طور پر سیاسی پشت پناہی کے باعث وہ قانون سے بالاتر ہوکر آزاد گھوم رہے ہیں جن کے سامنے دادو کی انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل کچے کے علاقے میں مینے موجودہ ایم پی اے ممتاز چانڈیو سے 300 ایکڑ زرعی زمین خریدی تھی جس کا مکمل رکارڈ اور پاس بک میرے پاس ہیں مگر پھر بھی میرے ساتھ ہر مرتبہ ناجائزی ہونے کے ساتھ قاتلانہ حملے بھی کیئے گئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کو خطرہ لاحق ہے اور اگر مجھے، میرے بھائیوں، کمداروں اور ہاریوں کو کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ذوالفقار بھنڈ، ریاض بھنڈ اور اس کے بھائی ہونگے اس موقع پر مسلم ليگ (ن) کے صوبائی نائب صدر آعظم لوہانی، ضلع صدر آصف راجپر اور دیگر مسلم ليگ ن کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر آعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع جنرل سیکرٹری مقدس بھنڈ اور اس کے خاندان سمیت ان کی املاک کو مکمل طور پر تحفظ دیا جائے اگر مقدس بھنڈ کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار دادو کی ضلع انتظامیہ ہوگی اور ہم سندھ بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقدس بھنڈ پر ہونے والے قاتلانہ حملوں اور اس کی زندگی لاحق خطرات سے مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے واضع رہے کہ گزشتہ رات دیر گئے زمین سے واپسی کے دوران دادو کے تھانہ اے سیکشن کی حد شیر شاہ سوری روڈ پر ان کی کار پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس میں گاڑی کے کو شدید نقصان پہنچا تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.
رياض چانڈيو
03131334440