• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سے بھارت جانیوالی گیتا کے والدین ملنے کی خبریں لیکن دراصل اب کس چیز کا انتظار ہے؟ انڈین حکام نے واضح کردیا

Mar 14, 2021

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں پاکستان کے انگریزی اخبار ڈیلی ڈان نے خبر دی تھی کہ پاکستان سے بھارت واپس جانے والی گونگی بہری لڑکی گیتا کا اصل نام رادھا واگھمارے ہے اور بالآخر اس کے والدین مل گئے ہیں۔ اب بھارتی حکام کی طرف سے اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے اور بتا دیا گیا ہے کہ گیتا کے والدین تاحال نہیں مل سکے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پہل فاﺅنڈیشن کے بانی رکن اور مشیر ڈاکٹر اشوک سیل گاﺅنکر نے کہا ہے کہ ڈان میں شائع ہونے والی خبر غلط ہے۔ گیتا کے والدین کا تاحال کوئی پتا نہیں چل سکا۔

ڈیلی ڈان نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ گیتا بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائے گاﺅں کی رہنے والی ہے اور اس کا اصل نام رادھا واگھمارے ہے۔ اس کے والد سدھارکر واگھمارے کا انتقال ہو چکا ہے۔ اشوک سیل گاﺅنکر کا کہنا تھا کہ ”مہاراشٹر کے ضلع پربھانی کی 71سالہ مینا واگھمارے نامی ایک خاتون سامنے آئی ہے جس کی ایک بیٹی لاپتہ ہوئی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی کے پیٹ پر جلنے کا نشان ہے، جو کہ گیتا کے پیٹ پر بھی موجود ہے تاہم اس سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ گیتا مینا نامی اس خاتون کی بیٹی ہے۔ اس کے لیے ہمیں ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار کرنا ہو گا۔“