بارسلونا (نمائندہ خصوصی)ہسپانوی حکومت نے گزشتہ روز 11 بلین ڈالر کے اقتصادی ریلیف پیکیج کی منظوری دی ہے جس میں 7 ارب ڈالر کی رقم براہ راست امداد کے لئے مختص کی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم پیدروسانچز کی جانب سے اس امداد کا اعلان کیاگیا تھاجس کی باقاعدہ منظوری آج وفاقی کابینہ کے غیر معمولی اجلاس میں دی گئی۔
اس پیکج کے لئے مختص رقم کو تین طرح کے فنڈز میں تقسیم کیاگیاہے جس میں بینک سے قرضوں کے لئے تین بلین، درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لئے ایک بلین اور چھوٹے کاروباری آتونومو کے لئے سات بلین کی رقم مختص کی گئی ہے۔دوملین یورو کی رقم بائیلیرک جزیرے اور کینری جزیرےکے لئے مختص کی گئی ہے۔
امداد کے حصول کے لیے کمپنیوں کو ثابت کرناہوگاکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ان کی کمائی میں کم از کم 30 فیصد تک کمی آئی ہے۔آتو نومو والے افراد 3000 سے 4000 یوروجبکہ بڑے کاروبار دولاکھ یورو تک امداد اپلائی کر سکیں گے۔ امداد لینے والے تاجر 2022 تک ورکر کو کام سے نہ نکالنے کے پابند ہوں گے