• Tue. Apr 16th, 2024

اسرائیل میں تیارکردہ بم بھارت پہنچ گیا ،اس کی کیا خاصیت ہے ؟دشمن ملک سے بڑی خبر آگئی

Sep 21, 2019

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)سرائیل کے تیار کردہ اسپائس 2000 بموں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بموں کی کھیپ کو گوالیار ایئر بیس پہ وصول کیا گیا ہے جس کو ایئر فورس میں شامل میراج طیاروں کا مرکز کہا جاتا ہے۔اسرائیل کے تیار کردہ اسپائس 2000 بموں کو تیکنیکی اعتبار سے فائر کرنے کی صلاحیت صرف میراج طیاروں میں ہے اس لیے وصول ہونے والے بموں کی پہلی کھیپ وہیں رکھی گئی ہے۔بھارت کی ایئرفورس نے اسرائیل کے ساتھ 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مارک 84 قسم کے بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ان بموں کی خاص بات عمارت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا ہے۔