• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں پائیدار امن کے لیے امریکہ کی عبوری حکومت کی تجویز صدر اشرف غنی نے مسترد کردی

Mar 24, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں پائیدار امن کے لیے امریکہ کی جانب سے عبوری حکومت کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے نئے انتخابات کی تجویز دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دو سینئر سرکاری عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر اگلے ماہ ترکی میں ہونے والے عالمی اجتماع میں افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نئے صدارتی الیکشن کی تجویز پیشکش کریں گے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی یہ پیشکش امریکہ کی جانب سے تمام فریقین پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کے جواب میں دیں گے۔ اگر طالبان سیز فائر پر راضی ہوجاتے ہیں تو جلد از جلد صدارتی الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔