ماسکو(نمائندہ خصوصی)روس کے لڑاکا طیارے کا ایجیکٹ سسٹم میں خرابی کے باعث نشتیں از خود باہر نکل جانے سے تین پائلٹ جہاز سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو سے 145 کلومیٹر دورواقع کالوگا ریجن میں ایک فوجی ایئر بیس پر جوہری بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل روسی لڑاکا طیارے کی کسی حادثے کی صورت میں باہر نکلنے کی نشستیں اچانک فعال ہوگئیں جس کے سبب تین پائلٹ جہاز سے باہر گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حکام نے بتایا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار ٹی یو-22ایم 3 کا عملہ ایک تربیتی مشن کی تیاری کررہا تھا۔ اس دوران دو انجنوں والے سپر سانک طیارے کا ایجیکشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث نشستوں نے پائلٹس کو باہر اچھال دیا۔ طیارہ زیادہ بلندی پر نہیں تھا اس لیے پیراشوٹ نہیں کھل سکے جس کی وجہ سے تین پائلٹس گرکر شدید زخمی ہوئے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔