پولیس کی بکتربند وین پر دہشت گردوں کا حملہ
تھانہ کلاچی کی حدود میں کلاچی شہر کے اندرونی گیٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، حملہ اس وقت ہوا جب پولیس وین اندرونی گیٹ پر دوران گشت موجود تھی• حملے میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور اہلکار اقبال زمان زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر رات گئے ضلعی پولیس افسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے زخمیوں کی عیادت کی
دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔
پولیس کی بکتربند وین پر دہشت گردوں کا حملہ
