• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 27 اموات

Mar 26, 2021

ویانا.(نمائندہ خصوصی)آسٹریا بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 27افراد ہلاک جبکہ تین ہزار 124نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
ابھی تک آسٹریا میں پانچ لاکھ 26ہزار 393کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے چار لاکھ 83ہزار460افراد صحت یاب ہو گئے جبکہ نو ہزار 178 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے دو ہزار سے زائد افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 446 افراد شدید بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔