• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین نے جہاز پر سوار 1610 جانوروں کو ذبح کرنے کا حکم دیدیا لیکن کیوں ؟ جانئے

Mar 26, 2021

مدرید (نمائندہ خصوصی)ہسپانیہ نے دسمبر سے مویشیوں کے جہاز ’ ایلبیک ‘ پر سوار 1610 جانوروں کو ذبح کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ کچھ ہفتے قبل لبنان کے بحری جہاز پر سوار سینکڑوں مویشیوں کے بارے میں بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آیا تھا ۔

رائٹرز کے مطابق وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ یہ جانور اب مزید سفر کے قابل نہیں رہے ہیں اور انہیں یورپی یونین میں واپس درآمد بھی نہیں کیا جا سکتا جس کا مطلب یہ ہے کہ ان مویشیوں کو آئیسولیٹ کر دیا جائے اور آنے والے دنوں میں ذبح کر دیا جائے ۔

دسمبر میں ترک حکام نے جانوروں کو مسترد کر دیا تھا اور اس کے علاوہ لبنان کے کریم اللہ نامی جہاز پر سوار 850 ہسپانوی مویشیوں کے بارے میں ’ بووائن بلیو ٹنگ وائرس ‘ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔نئے خریدار کی تلاش میں ناکامی پرفروری میں کریم اللہ ہسپانیہ کی بندر گاہ ’ کارٹیجینا‘ پر لوٹ آیا تھااور اب اس کے بعد ’ ایلبیک ‘ بھی مویشیوں کے ہمراہ گزشتہ ہفتے واپس آن پہنچا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ایلبیک پرسوار 179 جانور دوران سفر موت کے منہ میں چلے گئے تھے جس پر انہیں سمندر میں پھینک دیا گیا ۔