واشنگٹن(نمائندہ خصوصی ) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سردی اور موسم سرما کے طوفان کے باعث 111 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کی موت سردی کے حوالے سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہوئی ہے۔ فروری میں پڑنے والی سخت ترین سردی سے ہلاک افراد سے متعلق ابھی مزید اعداد و شمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث 40 لاکھ شہری بجلی اور پینے کے صاف پانی سے محروم رہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
امریکہ میں سردی کی شدید لہر، 111 افراد ہلاک
