ویانا (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین کے ویکسی نیشن سربراہی اجلاس میں یورپی ممالک میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم پر اتفاق کرلیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کی تقسیم پر اختلاف کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ فائزر ویکسین کی مزید 10 ملین خوراکیں حاصل کرکے منصفانہ طور پر تقسیم کی جائیں۔
آسٹریا کے وزیر اعظم سباسٹین کرز نے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب میں کہاکہ کورونا ویکسین کے حوالے سے معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اب تک کورونا ویکسین کی 70 ملین سے زائد خوراکیں یورپین یونین سے دنیا کے دوسرے حصوں میں برآمد کی جا چکی ہیں۔