• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سوئز نہر میں جہاز پھنسنے سے ایشیا میں تیل بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

Mar 27, 2021

قاہرہ (نمائندہ خصوصی) ایشیا کو یورپ سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز پھنسنے کے باعث ایشیائی ملکوں میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نہر سوئز میں منگل کے روز دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گِون پھنس گیا تھا جس کو نکالنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ جہاز کے نہر میں پھنسنے کی وجہ سے بحری تجارت کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ تیل کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔

نہر سوئز بند ہونے کی وجہ سے کئی آئل ٹینکرز سمندر میں ہی پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ایشیا میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایور گورن جہاز کو نہر سوئز سے ہٹانے میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔