• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

Apr 2, 2021

لندن (عارف چودھری)برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے یہ بھی بتایا کہ ریڈ لسٹ کےتحت سفری پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل صبح 4 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 4 ملکوں کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک میں پاکستان، فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش شامل ہیں۔