واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکن کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کے اطراف ایک بار پھر سیکیورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص کی جانب سے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو کچلنے کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے۔پولیس نے اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کیپٹل ہل کی عمارت اس وقت خالی ہے وہاں کوئی اہم شخصیت موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں عام انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکارسمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔سابق امریکی صدر نے حملہ کرنے والے افرا دکی مدد کی تھی جس پر ان کو مواخذے کی کارروائ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔