• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدتھانہ پڑانگ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Apr 6, 2021

خیبر پختون خواہ (عمران خان )تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت پشاور سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پرڈی ایس پی سٹی بشیراحمد یوسفزئی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے چوتی پل پر ناکہ بندی لگائی،اس دوران ایک مشکوک چینگچی پشاور سے آرہی تھی، پولیس نے چینگچی کو روک کر دریافت کرنے پر ڈرائیور نے اپنا نام شہزاد ولد زلف نور سکنہ تیراہ جبکہ دوسرے شخص نے اپنا نام محمد رفیق ولد رحیم گل ضلع باجوڑ بتایا۔ تلاشی لینے پر چینگچی کے سیٹ کے نیچے بنے خفیہ خانے سے 6کلوگرام چرس برآمد کرکےملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ پڑانگ منتقل کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔