• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ پولیس ماہ مارچ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کمر کس۔127 مجرمان اشتہاری گرفتار۔

Apr 6, 2021

چارسدہ(عمران خان)چارسدہ پولیس کی جانب سے ماہ مارچ میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 127 مجرمان اشتہاری گرفتار۔معاشرئے میں امن وامان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جامع اور بھر پور کاروائی کر رہے ہیں۔عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دئے رہے ہیں۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان *

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب 127 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے گئے۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ 7رائفل،21شارٹ گن،336پستول،20کلاشنکوف،1کالاکوف،2ہینڈ گرنیڈ،1ایچ ایم جی اور7954کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 59.509کلوگرام چرس،1.077کلوگرام اور10.55کلوگرام آئس برآمد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرائم سے پاک معاشرئے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے جدوجہد جاری ہیں۔عوامی تعاؤن اور کمیونٹی پولیسنگ کی بدولت یہ خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔