ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں حکومتی احکامات کی پاسداری کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں۔ آج سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ پیر خالد قیوم کی سربراہی میں بڑی کاروائی کے دوران مجموعی طور پر 12 رینٹ آ کار سروس اور اڈوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔