ویانا (نمائندہ خصوصی) آسٹریا کی وزارت محنت نے آسٹرین عوام کو خوشخبری سنادی۔ ہنگامی طور پر کورونا امداد کی مدت جون 2021 کے آخر تک بڑھا دی گئی۔
ہنگامی امداد میں جون 2021 کے آخر تک توسیع کا اعلان وزیر محنت مارٹن کوچر نے کیا ہے۔ ملازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے خاص طور پر سیاحت اور گیسٹرونومی کے شعبوں کو جب تک انہیں دوبارہ نہیں کھولا جاتا وفاقی حکومت نے ہنگامی امداد کو بے روزگاری کے فوائد کی سطح تک واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریبا دو لاکھ 20 ہزار افراد کو ہر ماہ اوسطاً 80 یورو زیادہ وصول ہونگے
آسٹریا میں ہنگامی امداد جون تک بڑھا دی گئی
