لندن(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انکی سابقہ اہلیہ جمائما خان نےقرآن پاک کی آیت کا ترجمہ شئیر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور لکھا کہ ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے یا (عمران خان) کی بات کو غلط پیش کیا گیا ہے کیونکہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔
وزیراعظم کا جنسی زیادتی کے حوالے سے بیان ، جمائمہ خان بھی میدان میں آگئیں
